۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین اور حماس کے سربراہ یحیٰی السنوار کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان نے حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین اور حماس کے سربراہ یحیٰی السنوار کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

فَلْيُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يَشْرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ ۚ وَمَنْ يُقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلْ أَوْ يَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا.

إنا لله وإنا إليه راجعون

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین، حجت الاسلام والمسلمين جناب سید ہاشم صفی الدین اور شہید یحییٰ سنوار اپنی شہادت سے شہداء کے لافانی کارواں میں شامل ہو گئے۔

انجمنِ امامیہ بلتستان سید صفی الدین اور شہید یحییٰ سنوار کی المناک شہادت پر قطب عالم امکان حضرت امام زمانہ علیہ السلام، رہبرِ کبیر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی اور دیگر مراجع و علماء و مجاہدین اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔

پروردگار شہدائے راہ حق کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے آمین۔

انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان

شہید ہاشم صفی الدین اور شہید یحیٰی السنوار شہداء کے لافانی کاروان میں شامل ہو گئے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .